6 جون 2012 - 19:30

واشنگٹن…امريکہ نے غزہ ميں 300نئي يہودي بستيوں کي تعمير کے منصوبے کي شديد مذمت کي ہے.

ابنا: ذرائع ابلاغ کے مطابق واشنگٹن ميں ميڈيا سے گفتگو کرتے ہوئے امريکي دفتر خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہا ہے کہ اسرائيل کے اس منصوبے سے 2003ء کے امن روڈ ميپ اور اس کيلئے کي جانے والي کوششوں کو نقصان پہنچنے گا.

انہوں نے دونوں فريقين پر زور ديتے ہوئے کہا کہ وہ اختلافات کي بجائے مذاکرات کا رستہ اختيار کريں. واضح رہے کہ فلسطين اور اسرائيل کے درميان امن مذاکرات کا سلسلہ نئي يہودي بستيوں کي تعمير کے بعد مارچ 2010ء سے منقطع ہوگيا تھا. اسرائيل نے 1966ء کي جنگ کے بعد سے مقبوضہ فلسطيني علاقوں ميں يہودي بستيوں کي تعمير کا غير قانوني سلسلہ شروع کر رکھا ہے .  .......

/169